ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دلتوں کا استحصال وزیراعظم کے شہ پرتونہیں ہورہاہے؟،بات بات پرٹوئٹ کرنے والےاس پر خاموش کیوں؟

دلتوں کا استحصال وزیراعظم کے شہ پرتونہیں ہورہاہے؟،بات بات پرٹوئٹ کرنے والےاس پر خاموش کیوں؟

Fri, 22 Jul 2016 20:34:00    S.O. News Service

لالو نےدلت مظالم کے معاملہ کولے کر خاموش رہنے پر مودی پر بولاحملہ

پٹنہ، 22؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد نے دلتوں پر مظالم کے واقعات پر مسلسل خاموشی اختیار کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج مسلسل دوسرے دن بھی حملہ بولا اور حیرانی کا اظہار کیا کہ کہیں یہ واقعات ان کی شہ پر تو نہیں ہو رہے ہیں۔لالو نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ اوروں کی کھانسی، سردی پر چچیاتے ہیں، لیکن غریب دلتوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے ، اس پر طویل خاموشی۔انہیں کی تو شہ نہیں؟۔ یہ ٹوئٹ انہوں نے اپنے بیٹے اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا تھا۔تیجسوی نے ٹوئٹ کرکے وزیر اعظم کو گورکھپور کی ریلی میں دلتوں پر مظالم کے واقعات پر بولنے کو اکسایا تھا۔تیجسوی نے ٹوئٹ میں لکھاکہ ،ڈیئر نریندر مودی جی، امید ہے کہ اپنی حکومت میں ہو رہے دلتوں کے خلاف مظالم پر آج آپ گورکھپور کی ریلی میں بڑے جارحانہ انداز میں کچھ بولیں گے، براہ مہربانی اپنے کارکنوں کو سخت پیغام دیں۔گجرات میں گزشتہ ہفتے کچھ دلت نوجوانوں کی پٹائی کے واقعہ پر خاموش رہنے کے لیے وزیر اعظم پر حملہ بولتے ہوئے لالو نے کل ٹوئٹ کیا تھا، وزیر اعظم ہربات پر ہر ٹوئٹ پر یا سات سمندر پار بھی کچھ ہونے پر فوری طور پر رد عمل ظاہر کرتے ہیں، وہ گجرات کے افسوس ناک واقعہ پرایک لفظ بھی نہیں بول رہے ہیں ۔گجرات کے اونا میں مردہ گائے کی کھال اتارنے کے ملزم دلت نوجوانوں پر کوڑے برسانے اور ان کی پریڈ کروانے کے واقعہ کا ویڈیو وائرل ہو گیا تھا جس کی ملک بھر میں مذمت ہوئی تھی۔متاثرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے گائے کو قتل نہیں کیا تھا بلکہ وہ مردہ گائے کی کھال اتار رہے تھے۔


Share: